top of page

دیرکیا ہے اور کیوں ہے ؟

  • Aug 26, 2016
  • 2 min read

ریاست دیر ایک نوابی ریاست ہوتی تھی جو اب دیر زیریں اور دیر بالا میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس پر نوابوں کا راج ہوا کرتا تھا ۔ برطانوی راج کے وقت میں اسے اس کے وارثوں کو ہی سپرد کیا گیا تھا اور قریب ایک صدی سے زیادہ نوابوں کا محکوم رہا۔ پھر جب یہ پاکستان کے ساتھ مل گیا تو اسے 1970ء ميں مالاکنڈ ڈويژن ميں ضم کر دياگيا۔ يہ ضلع خوبصورت مناظر، جنگلات، معدني دولت اور محنت کش افرادي قوت کي وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ لوئرديرکو اگست 1996ء ميں مالاکنڈ ڈويژن کے ايک عليحدہ ضلع کي حيثيت دي گئي۔ لوئرديردو سب ڈویژن تیمرگرہ اور جندول پر مشتمل ہے۔ذرائع معاش ميں کھيتي باڑي اورتجارت کو مرکزي حيثيت حاصل ہے۔ دیر ایک خوبصورت وادیوں کا مجموعہ جو مشرق میں سوات ،مغرب-جنوب میں قبائلی علاقہ جات، شمال میں دیر بالا سے لگا ہوا ہے اور جنوب میں مالاکنڈ سے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے 26 ضلعوں میں سے ایک اہم ضلع ہے۔ یہاں کے مناظر دلکش اور خوشگوار ہیں۔اب و ہوا بالکل تندرست اور پانی بالکل میٹھا اور قدرتی ہے۔یہاں فصلیں بھی اُگتی ہیں جن میں گندم،جوار یا مکھئ ،اور چاول اہم فصلیں ہیں۔یہاں کے عوام سو فیصد مسلمان ہیں اور یہاں پر پشتو زبان بولی جاتی ہے۔ لوئر دیر پاکستان کے دیگر شمالی علاقوں کی طرح ایک قدرتی خطہ ہے جوکہ سرسبز وادیوں پہ مشتمل ہے تاہم حکومت پاکستان نے یہاں بھی پاکستان کے دوسرے علاقوں کی طرح، کسی قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی نہیں بنائی ہے جس کی وجہ سے یہاں پہ سیر و تفریح کو فروغ نہیں ملتا۔ پشاور اور دیر کے دیگر آس پاس کے علاقوں سے تو یہاں لوگ سیروتفریح کے لئے آتے ہیں لیکن پاکستان کے دیگر صوبوں اور بین الاقوامی سطح سے آمد و رفت کم ہے جس کو فروغ دینے کہ ضرورت ہے۔


 
 
 

Comments


You Might Also Like:
the happy people of pakistan
562624_318731944875218_1965549040_n
Kalam
Chakdara, DIR Lower
About Me

Im inayat Ur Rahman  Swati In These Days i m In Saudi Arabia my Home Town In Pakistan KPK Disst Dir Lower Koto 

If Any One Want To Contact Me 

My Saudi Number Is 00966591167428

My E-Mial Is Inayatswati@gmail.com

Search by Tags

Join my mailing list

© 2023 by Going Places. Proudly created with Wix.com

bottom of page